24 جنوری 2012 - 20:30

صہیونی ریاست نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ مصر سے آنے والی گيس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا تووہ مصر سے تاوان وصول کرےگي ۔

ابنا: صہیونی ذرا‏ئع ابلاغ کے مطابق اسرائيلی وزیر خارجہ لیبر مین نے مصر کے وزیر خارجہ کو خط بھیج کر دھمکی دی ہے کہ اگر اب مصر سے آنے والی گيس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا تو مصر کو تاوان ادا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے مصر میں انقلاب کے شروع ہونے کے بعد سے عوام نے صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تھے اور کئي مرتبہ مصر سے صہیونی ریاست کو جانے والی گيس پائپ لائن میں دھماکے ہوچکے ہیں جن سے صہیونی ریاست کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
........

/169